ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مدینہ منورہ میں ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق

مدینہ منورہ: سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق جمعرات کو رات گئے مدینہ منورہ کی الحجرہ ہائی وے پر بس اور ٹرک میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔ حادثہ الیتمیٰ ٹاؤن کے نزدیک پیش آیا، بس میں 40 سے زائد افراد سوار تھے، حادثے کے نتیجے میں بس کا اگلا حصہ مکمل تباہ ہوگیا۔

حادثے میں معمولی زخمی ہونے والوں کو جائے حادثہ پر ہی طبی امداد دی گئی جب کہ دیگر شدید زخمیوں کو مدینہ کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں