ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مضر صحت پانی کی فراہمی سے بیماریاں پھیل رہی ہیں،عبدالوحید شیخ

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ذیلی کمیٹی برائے واسا افیئر کے چیئرمین عبد الوحید شیخ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ واٹر اینڈ سینیٹیشن اتھا رٹی شہریوں کو صاف اور صحت مند پانی جیسی بنیا دی سہولت فراہم کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے، فلٹر پلانٹ پر مرمتی کام کافقدان ہے، شہریوں کو فراہم کیے جانے والے آلودہ پانی میں نمکیات کا تنا سب پی ایم ایم 600 ہے جو کہ انسانی صحت کے
لیے خطرناک تصور کیا جاتا ہے، شہریوں میں ہائی بلڈ پریشر، معدہ اور گردوں کے امراض میں اضافہ ہو رہا ہے۔ عبدالوحیدشیخ نے وزیر اعلیٰ سندھ سے اپیل کی ہے کہ انسانیت کے ناطے واسا کی جانب سے شہریوں کو فراہم کےے جانے والے پانی کا نو ٹس لے اور گزارش ہے کہ پانی کی نمکیات کو کم کرنے کے لیے ریورس اوسموسز پلانٹ نصب کیے جائیں، پانی میں نمکیات کی زیادتی سے کوئی بھی انسانی المیہ رونما ہو سکتا ہے۔ عبد الوحید شیخ نے حیدرآباد میں نکا سی آب کے حوالے سے بھی واسا کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری علا قوںمیں نکا سی آب کا پانی سڑکوں پر جمع ہے، جس کی وجہ سے تجا رت متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو تی ہے اور پید ل چلنے والے عوام کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں