ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم پاکستان کیخلاف میچ سے پہلے ہی خوفزدہ تھی، انضمام الحق

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف میچ سے قبل ہی بھارتی ٹیم خوفزدہ تھی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ مجھے ایسا لگا کہ بھارتی ٹیم پاکستان کے خلاف میچ شروع ہونے سے پہلے ہی خوفزدہ تھی، اگر ان کی باڈی لینگویج دیکھیں، اگر میچ سے قبل ٹاس کے موقع پر ویرات کوہلی اور بابر اعظم کا انٹرویو دیکھیں تو آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ کون پریشر میں تھا۔انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم کی باڈی لینگویج بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں سے بہت بہتر نظر آئی، کیا ایسا نہیں تھا کہ روہت شرما کے آئوٹ ہونے کے بعد بھارت پریشر میں آ گیا تھا، روہت شرما خود بھی پریشر میں تھے، یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پوری بھارتی ٹیم دبا ئومیں تھی۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کبھی ایسا نہیں کھیلتی جیسے وہ پاکستان کے خلاف میچ میں نظر آئی، بھارت کی ٹیم ایک بہت اچھی ٹیم ہے اور اگر ان کی گزشتہ 2، 3 سال کی کارکردگی دیکھیں تو وہ فیورٹ تھے لیکن پاکستان کے خلاف میچ کے بعد بھارت پر اتنا دبائو آیا کہ وہ دوبارہ اوپر نہ آسکے۔ انضمام الحق کا کہنا تھا کہ بھارتی کھلاڑی اسپنرز کو بہت اچھا کھیلتے ہیں لیکن پاکستان کے خلاف میچ کے بعد نیوزی لینڈ سے ہونے والے میچ میں بھی بھارتی ٹیم اس قدر دبا میں نظر آئی کہ وہ اش سوڈھی اور مچل سینٹنر کو بھی نہیں کھیل پا رہے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں