ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا وائرس سے مزید 13 افراد جاں بحق

اسلام آباد( آن لائن ) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 41 ہزار 240 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 363 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.88 فیصد رہی۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں
کے دوران کورونا وائرس کے باعث 13 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے ساتھ ہی ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد 28 ہزار 690 ہوگئی جب کہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 83 ہزار 223 ہوگئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں