ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 جعلی آڈیو، ویڈیو بنانا (ن)لیگ کا وتیرہ بن چکا ہے، فواد چوہدری

 وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ رانا شمیم(ن)لیگ کے عہدیدار تھے اور انہیں گلگت کا چیف جج لگاکر مرضی کے حلف نامے لیے گئے، جعلی آڈیو، ویڈیو بنانا (ن)لیگ کا وتیرہ بن چکا ہے،ہفتہ کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف نے جائیدادیں بنائیں جو انٹرنیشنل اسکیم میں سامنے آئیں لیکن رسیدیں مانگیں تو آئیں بائیں شائیں کرتے ہیں، جب بھی نوازشریف اور مریم نواز پر مقدمات آخری مراحل پر پہنچتے ہیں تو اسے سبوتاژ کرنیکی کوشش کی جاتی ہے،انہوں نے کہا کہ رانا شمیم (ن)لیگ کے عہدیدار تھے، ان کو گلگت بلتستان کا چیف جج لگایا گیا اور مرضی کے حلف نامے لیے گئے، عدلیہ کو اس معاملے کا بھر پور نوٹس لینا چاہیے،وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جعلی آڈیو، ویڈیو بنانا (ن)لیگ کا وتیرہ بن چکا ہے، مریم نواز اگرسمجھتی ہیں کہ وہ آڈیوز ان کا کیس مضبوط کرسکتی ہیں توعدالت جائیں،فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اس ہفتے کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، تیل کی قیمتیں مزید نیچے آنے سے مہنگائی کم ہونا شروع ہوگی اور پاکستان کے معاشی حالات میں بھی بہتری آئے گی ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں میں کمی کا اثر ملک میں دو ماہ بعد پہنچتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں