ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملکی تجارتی خسارے میں 3 ماہ میں 94 فیصد اضافہ

اسلا م آباد (صباح نیوز) وزارت منصوبہ بندی کی سہہ ماہی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان کا 3 ماہ میں تجارتی خسارہ 94 فیصد اضافے سے 10 اعشاریہ 2 ارب ڈالرز تک پہنچ گیا ہے۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت منصوبہ بندی نے پہلی سہہ ماہی کی اقتصادی جائزہ رپورٹ جاری کی ہے، رپورٹ میں پیشگوئی کی گئی ہے کہ معاشی ترقی 5 سے ساڑھے 5 فیصد تک رہے گی کیونکہ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ اقتصادی جائزہ رپورٹ کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2 اعشاریہ 3 ارب ڈالر کے ہدف سے زیادہ 3 اعشاریہ 4 ارب ڈالر رہا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 3 ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا، نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی میں تیزی رہی۔ رپورٹ کے مطابق بڑھتی ہوئی درآمدات میکرواکنامک استحکام کیلیے خطرہ ہیں، پہلی سہ ماہی میں کاروں کی فروخت میں 81 فیصد اضافہ ہوا، مہنگائی 8 اعشاریہ 6 فیصد رہی جبکہ سالانہ ہدف 8 فیصد ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں