ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میکسیکو ، بس حادثے میں 19 افراد ہلاک،25زخمی

میکسیکو کے وسطی علاقے میں بریک خراب ہونے کے باعث بس ایک مکان سے ٹکرانے کے نتیجے میں کم از کم 19 افراد ہلاک اور تقریبا 25 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ہنگامی انتظامیہ کے ایک اہلکار سیموئل گوٹیریز نے شِنہوا کو بتایا کہ ہائی وے پر چلنے والی ایک بس بریک خراب ہونے کے باعث ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گئی ، بس ریاست میشواکان سے ریاست میکسیکو میں ایک مذہبی درگاہ کی طرف جا رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ تمام زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، مزید بتایا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ریڈ کراس نے ٹویٹ کیا ہے کہ اس کی جائے وقوعہ کی جانب 10 ایمبولینسیں روانہ کی ہیں اور سرچ اینڈ ریسکیو گروپ “گروپو ریلامپاگوس” نے فضائی روٹ سے زخمیوں کی منتقلی کیلئے 2 ہیلی کاپٹرز بھیج دیئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں