ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاقی کابینہ نے سعودی عرب سے معاہدوں کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے سعودی عرب کی جانب سے 3ارب ڈالر کے ذخائر سٹیٹ بینک میں رکھنے کے معاہدے کی منظوری دے دی،

کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے معاہدے کی منظوری دی۔وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی حکومت نے 3ارب ڈالر سٹیٹ بینک کے ذخائر میں رکھنے کا وعدہ کیا تھا۔سعودی عرب کے 3ارب ڈالر سٹیٹ بینک میں ایک سال کے لیے جمع رہیں گے۔ 

ذرائع کا کہنا تھا کہ معاہدیکے مطابق پاکستان اس رقم پر سعودی حکومت کو سالانہ 4فیصد منافع ادا کرے گا،سعودی حکومت کے ساتھ معاہدے کا ڈرافٹ وزارت قانون اور اٹارنی جنرل آفس کو بھجوایا گیا۔وزارت قانون اور اٹارنی جنرل آفس نے معاہدے کے ڈرافٹ پر اتفاق کیا۔قانونی رائے کے بعد معاہدے کی کاپی وفاقی کابینہ کو منظوری کے لیے بھجوائی گئی تھی ،کابینہ نے سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ سے ملنے والے 3ارب ڈالر سٹیٹ بینک کے ذخائر میں رکھنے کی منظوری دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں