ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

1993ء  کے بعد سے ٹیسٹ کرکٹ �ارمیٹ میں بولرز کیلئے ب�ترین سال ثابت �وا

1993ء کے بعد سے رواں سال ٹیسٹ کرکٹ فارمیٹ میں قومی فاسٹ بولرز کے لیے بہترین سال ثابت ہوا۔کرکٹ ایکسپرٹ کے مطابق1993 کے بعد سے 2021 ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی فاسٹ باؤلنگ کا بہترین سال رہا۔کرکٹ ایکسپرٹ کے مطابق رواں سال پاکستان کے فاسٹ بولرز نے 22.89 کی اوسط سے 95 وکٹیں حاصل کی ہیں جن میں بہترین کردار شاہین شاہ آفردی اور حسن علی کا ہے۔اس سے قبل سال 1993 میں پاکستان کے فاسٹ بولرز نے وقار یونس اور وسیم اکرم کی بدولت 21.49 کی اوسط سے 99 وکٹیں حاصل کی تھیں۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 5 وکٹیں لیکر سابق لیجنڈری کرکٹر عمران خان اور وقار یونس کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔پاکستان کی طرف سے حسن علی نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلا دیش کے 5 شکار کیے جس کے بعد وہ پاکستان کے ا ن باؤلرز کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں جنہوں نے ایک ٹیسٹ میچ کے دوران 5 وکٹیں حاصل کیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان جاری دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 330 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں