ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایتھوپین فوج کی متنازع سرحد الفشاقہ میں فائرنگ، سوڈانی فوج کے 6 اہلکار ہلاک

خرطوم: سوڈان اور ایتھوپیا کی متنازع سرحد الفشاقہ میں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان مسلح جھڑپ میں 6 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایتھوپیا کی فوج نے مقامی ملیشیا کے ہمراہ فصلوں کی حفاظت پر مامور سوڈانی فوج کے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

ترجمان نے اپنے بیان میں الزام عائد کیا کہ ایتھوپیائی فوج کی فائرنگ سے ہمارے 6 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ فصلیں تباہ ہوگئیں۔

سوڈانی فوج کے ترجمان کے مطابق ایتھوپیا کی فوج نے یہ حملہ کسانوں کو ڈرانے اور فصل کی کٹائی کے موسم کو خراب کرنے کے لیے کیا۔ جوابی کارروائی میں ایتھوپیا کی افواج کا بھی جانی نقصان ہوا۔

ایتھوپیا کی جانب سے سوڈان کے اس الزام کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ الفشاقہ کی سرحد پر ایتھوپیا کے کسانوں کی فصلیں ہیں تاہم سوڈان کا دعویٰ ہے کہ یہ فصلیں ان کی حدود میں ہیں جس پر دونوں ممالک کے درمیان تنازع چلتا آرہا ہے۔

منبع: ایکسپریس نیوز

The post ایتھوپین فوج کی متنازع سرحد الفشاقہ میں فائرنگ، سوڈانی فوج کے 6 اہلکار ہلاک appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں