ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

  مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا عالمی دن کل منایا جائے گا 

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا عالمی دن 29نومبر پیرکو منایا جائے گا، اس دن کی مناسبت سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

 جس میں مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی فتح و نصرت کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی جائیں گی جبکہ الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے فلسطینی مسلمانوں پرڈھائے جانے والے مظالم کو بھی اجاگر کیا جائے گا ۔

اسرائیلی جارحیت کے باعث پیدا ہونیو الا مسئلہ فلسطین برس ہابرس گزر جانے کے بعد بھی حل نہ ہو سکا ہے ۔اقوام متحدہ 1947ء سے فلسطین میں امن کیلئے کوشاں ہے لیکن اسرائیلی فوج کے روز بروز بڑھتے مظالم کے باعث فلسطین کا مسئلہ گھمبیر صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں