ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میکسیکو : تیز رفتار مسافر بس گھر میں گھس گئی‘ 21 افراد ہلاک

میکسیکو: تصادم کے نتیجے میں بس اور مکان تباہ ہوگیا ہے‘ امدادی کارکن لاشیں نکال رہے ہیں

میکسیکو سٹی(انٹرنیشنل ڈیسک) وسطی امریکا کے ملک میکسیکو میں ایک تیز رفتار بس گھر میں گھس گئی جس کے نتیجے میں 21افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق وسطی میکسیکو میں بس کو حادثہ جوکوسنگو کے ایک گاؤں میں پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار بس بے قابو ہو کر ایک گھر کی دیوار سے ٹکرا کر تباہ ہو گئی۔ میکسیکو کے حکام کی جانب سے حادثے کی وجوہات کے بارے میں نہیں بتایا گیا تاہم مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ بس کو حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق بس حادثے میں 21 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں