ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کرونا کی نئی قسم: سندھ میں بوسٹر ڈوز لازمی کرنے کا فیصلہ

کراچی: کرونا کی نئی خطرناک قسم اومی کرون کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے سندھ حکومت نے بوسٹر ڈوز کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیکرٹری محکمہ صحت سندھ ذوالفقار علی شاہ کا کہنا ہے کہ دنیا میں کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ سامنے آنے پر سندھ میں بوسٹر ڈوز کو لازم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ آئندہ دو سے تین دنوں میں نوٹیفکیشن بھی جاری ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تمام ویکسینیٹڈ افراد بطور بوسٹر فائزر ویکسین بھی لگوائیں گے، تاہم بوسٹر ڈوز لگانے کی کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔

سیکرٹری صحت کا کہنا تھا کہ کوئی سی بھی ویکسینیشن کے دو ڈوز مکمل ہونے کے بعد شہری بطور بوسٹر فائزر ویکسین لگواسکیں گے، فائزر ویکسین کو بطور بوسٹر پہلے بھی استعمال کیا جاچکا ہے، ائیرپورٹ پر ویکسینیشن کے حوالے سے فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔

اس وقت بوسٹر ڈوز صرف جناح اسپتال اور ڈاؤ اوجھا اسپتال میں دستیاب ہے، کوشش ہے کہ بوسٹر ڈوز کا دائرہ پورے سندھ تک پھیلایا جائے، بوسٹر ڈوز لگانے کی کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں