ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دادو ،قاتلانہ حملہ کرنے والے کو پولیس نے شارجہ فرار کرا دیا

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) دادو کے رہائشی اور قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے شوکت کھوکھر کے بھائی راشد کھوکھر‘ دمساز کھوکھر‘ ارشاد کھوکھر‘ شفیع محمد کھوکھر نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ دادو میں سونار کے بیٹے پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزمان کو پولیس کی جانب سے فرار کرانے کے خلاف علاقے کے تاجروں کو شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دی گئی تھی۔10 روز قبل اپنے والد کے مزار پرجانے والے نوجوان شوکت کھوکھرکو معمولی بات پر علاقے کے بدنام دہشت گرداور پولیس کے مخبر فراز لنڈ نے اپنے ساتھیوں طارق لنڈ‘ یاسر وگھیو کے ہمراہ حملہ کرکے گولی مارکر زخمی کردیا اوراسی رات کراچی سے شارجہ فرار ہوگیا۔ زخمی شوکت کو شدید زخمی حالت میں سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ فرار ہونے والا پولیس کا مخبر بھتہ خور ہے جو خودمتعدد مقدمات میں ملوث ہونے کے باوجود پولیس کی پشت پناہی سے بچا ہوا ہے۔ انہوںنے حکام بالا سے اپیل کی کہ مذکورہ شخص کا نام اے سی ایل لسٹ میں ڈالا جائے اور اس کو فرار کرانے پر ایس ایس پی سمیت دیگر اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ انہوںنے کہاکہ پولیس گردی کے خلاف آج دادو شہر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی جس کی حمایت کی یقین دہانی تمام کاروباری طبقے نے کرادی ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں