ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن موٹر سائیکل چلاتے ٹریفک حادثے میں زخمی

سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن موٹر سائیکل حادثے میں زخمی ہو گئے۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق شین وارن میلبرن میں اپنے بیٹے جیکسن کے ساتھ موٹر سائیکل چلا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو کر زخمی ہو گئے۔رپورٹس  کے مطابق حادثے کے وقت شین وارن جو موٹر سائیکل چلا رہے تھے اس کا وزن 300 کلوگرام تھا اور حادثے کے بعد موٹر سائیکل سابق کرکٹر کو گھسیٹتے ہوئے تقریبا 15میٹر دور تک ساتھ لیکر گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شین وارن کو ٹانگوں، ٹخنوں اور کولہوں پر زخم آئے اور انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم خوش قسمتی سے شین وارن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں