ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹیبل ٹینس، آرمی سپر اسٹارزاورآرمی پینتھرزفائنل میں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی بزنس گلڈ کے زیر اہتمام اسلامیہ کلب چمپیئنز لیگ ٹیبل ٹینس کے مقابلے اختتامی مراحل میں داخل ہوگئے ہیں۔ پہلے سیمی فائنل میں آرمی سپر اسٹارز نے گراؤنڈ زیرو کو تین ایک سے شکست دی۔ حور فواد کو صائم عدنان کے خلاف شکست ہوئی۔ دوسرے سیمی فائنل میں آرمی پینتھرز نے مارخور سوات اکیڈمی کو دلچسپ مقابلے کے بعد ہراکر فائنل میں جگہ بنائی۔ کیف ریاض نے ثمن فواد کو3-0سے آؤٹ کلاس کیا۔ حائقہ حسن کو شاہ خان کے خلاف شکست ہوئی۔ آحل شاہ نے عثمان خان کو تین صفر سے ہرایا۔ کیف ریاض کو شاہ خان کے خلاف تین صفر سے ناکامی ہوئی۔ حائیقہ حسن نے ثمن فواد کو سنسنی خیرز میچ میں تین دو ست گیمز سے ہراکر کامیابی حاصل کی۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر فواد رحمن کے مطابق چار روزہ ایونٹ کا فائنل آرمی پینتھرز اور آرمی سپر اسٹارز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ جس کے مہمان خصوصی کمشنر کراچی اقبال میمن ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں