ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان اور ڈنمارک کاروباری رکاوٹوں کو ختم کرینگے،شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہےکہ پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان روابط کو مزید فروغ دیا جائیگا پاکستان ڈنمارک کی مختلف شعبوں میں اعلیٰ مہارت سے استفادہ کریگا دونوں ممالک کاروباری رکاوٹوں کو ختم کرینگے ۔

وزیر داخلہ نے یہ باتیں ڈنمارک کی سفیر لیزروزون ہوم سے ملاقات کے دوران کہیں،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور پر بات چیت کی گئی ، ملاقات میں پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان تعلقات کو کثیر الجہتی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ۔

شیخ رشید احمد کا کہناتھاکہ پاکستان افغانستان میں پائیدار امن کی کوششیں جاری رکھے گا افغان شہریوں بالخصوص بچوں اور خواتین کو اشیائے زندگی کی اشد ضرورت ہے، انہوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغان شہریوں کی مدد اور معاونت کرے، پاکستان نے ایک لاکھ سے زائد افغان شہریو ں کو افغانستان سے انخلاءمیں معاونت کی ہے ہمیں تشویش ہے کہ وسائل کی کمی کے باعث افغانستان میں کہیں انسانی قحط نہ پیدا ہوجائے ۔

اس موقع پر ڈنمارک کے سفیر نے کہا کہ پاکستان اور ڈنمارک کے دو طرفہ تعلقات میں تجارت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے افغانستان میں پائیدار امن کے خواہشمند ہیں افغانستان میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں