ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیپلزپارٹی کاکورونا فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کا مطالبہ

 پیپلزپارٹی کی مرکزی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ہم کورونا فنڈز میں کرپشن کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ کورونا فنڈ عوام کی امانت ہے، تباہی سرکار نے کورونا فنڈ کو بھی نہیں بخشا ، کورونا فنڈ میں کرپشن کا یہ ابھی ٹریلر ہے، پوری فلم ابھی باقی ہے۔ پیر کو  اپنے ایک بیان میں  انہوں نے کہا کہ ابھی حکومت نے آڈٹ کے لیے مکمل اخراجات کی تفصیل نہیں فراہم کی ، دوسروں کا احتساب کرنے والے شفافیت سے بھاگ رہے ، پارلیمان میں حکومت نے کبھی جواب نہیں دیا ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت سے کورونا فنڈ کے بارے میں پارلیمان میں کئی بار سوال پوچھا۔ بے ضابطگیوں کی تصدیق آڈیٹر جنرل کی آڈٹ رپورٹ میں ہوئی ہے ، 40 ارب روپے سے زائد ضابطگیوں کا کسی اپوزیشن نے الزام نہیں لگایا، کورونا فنڈ میں 40 ارب روپے سے زائد ضابطگیوں پر احتسابی ادارے خاموش کیوں ہیں؟۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں