ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسپین میں برفانی طوفان‘ شہری گھروں میں محصور برطانیہ میں نظام زندگی مفلوج‘ ہلاکتیں 3 ہوگئیں

اسپین: گاڑی پھسل کر شاہراہ سے اتر گئی ہے‘ شہری برف میں پھنسی کار کو نکالنے کی کوشش کررہے ہیں

میڈرڈ (انٹرنیشنل ڈیسک) اسپین میں آرون نامی طوفان کے باعث معمولات زندگی معطل ہوگئے اور، ریکارڈ برف باری سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ ٹریفک پولیس اورمقامی اہل کاروں کی جانب سے برف ہٹانے کے لیے اقدامات کیے گئے،جب کہ سڑکوں پر بند ہونے والے ٹرکوں کو دیگر گاڑیوں کی مدد سے نکالا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق برفانی طوفان کے باعث درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کئی درجے نیچے گرگیا ہے اور شدید برف باری کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔دوسری جانب برطانیہ میں طوفان کے دوران مختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد 3 ہوگئی۔ 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے درخت جڑوں سے اکھاڑ پھینکے۔ تیز ہواؤں سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا اور ڈھائی لاکھ گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں