ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس اور یوکرائن کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہیں‘ اردوان

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) تُرک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ وہ روس اور یوکرائن کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہیں۔خبررساں اداروں کے مطابق روس اور یوکرائن کے درمیان تناؤ اس وقت عروج پر ہے اور مشرقی یوکرائن میں روس نواز باغیوں کے زیرقبضہ علاقوں کے قریب روسی فوج جمع ہے۔ ترکمانستان سے وطن واپسی پر صحافیوں سے بات چیت میں تُرک صدر کا کہنا تھا کہ چاہے ثالثی ہو یا فریقین سے بات چیت، ترکی مسئلے کے حل میں اپنا حصہ شامل کرنے کی پیش کش کرتا ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں بیلاروس اور پولینڈ کی سرحد پر مہاجرین کے حوالے سے کشیدگی کے تناظر میں روس نے بیلاروس کی حمایت کی اعلان کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں