ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کے حوالے سے شرائط کا اعلان کر دیا

ریاض :سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کے حوالے سے شرائط کا اعلان کردیا ہے، منظور شدہ ویکسین لگوانے والے غیر ملکیوں کو بغیر قرنطینہ عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ غیرمنظور شدہ ویکسین لگوائے افراد کو عمرہ سے قبل تین دن قرنطینہ کرنا ہوگا۔

سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے حکام کا کہنا ہے کہ زائرین کے لیے لازم ہےکہ وہ اپنے ممالک سے ویکسی نیشن مکمل کر کے سعودی عرب آئیں، تمام افرادسینی ٹائزر کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

دوسری جانب سعودی محکمہ شہری ہوا بازی نے فضائی کمپنیوں کو کورونا ویکسین کی ایک خوراک لگوانے والے مسافروں کو کسی بھی ملک سے براہ راست لانے کی اجازت دے دی،سعودی محکمہ ہوا بازی نے فضائی کمپنیوں کو حکومت کے اس بڑے اقدام کے حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں