ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب نےحج کا دورانیہ کم کرنے کاعندیہ دیا ہے، وزارت مذہبی امور

وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ حج پالیسی 2022پرکام کررہے ہیں، سعودی عرب نے حجاج کی تعداد اور دورانیہ کم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزارت مذہبی امورکے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا  کہ  پاکستان کورونا کی وجہ سے سعودی عرب کی ریڈ لسٹ میں شامل ہے، سعودی حکام سے بات کی ہے، امید ہے پاکستان ریڈ لسٹ سے نکل جائیگا۔ حج پالیسی  2022 پر کام کررہے ہیں۔

وزارت مذہبی  امور کے حکام نے  مزید کہا  کہ سعودی عرب نے حجاج کی تعداد اور دورانیہ کم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ سعودی حکام نے اخراجات کے اضافے کا بھی عندیہ دیا ہے۔ سعودی حکام نے حجاج کو پیکیجڈ خوراک دینے پر زور دیا ہے۔ اس دفعہ آئی ٹی بیسڈ حج ہوگا ،معاونین کو آئی ٹی سے روشناس کرانا ہوگا۔ سینیٹر عبدالغفور حیدری نے کہا کہ اگر دورانیہ کم ہوگا تو اخراجات کم ہونے چاہئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں