ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عوام کو کچھ دے نہیں سکتے تو زبان ہی بند رکھیں، ن لیگ

 مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فواد چوہدری ٹوئٹ کر کے کون سے ملک کے آٹا چینی بجلی گیس سبزیاں سستی ہونے کی اطلاع دے رہے ہیں ،عوام کو کچھ دے نہیں سکتے تو کم از کم زبان ہی بند رکھیں ۔

 وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کے ٹوئٹ کرنے سے آٹے، چینی، بجلی، گیس، دوائی کی قیمت کم نہیں ہو گی ،عوام کی مفلسی بے بسی کا مزید مذاق نہ اڑائیں، فواد چوہدری  عوام کی فریادیں، مطالبات اور بددعائیں سنیں۔

  فواد صاحب جھوٹے ٹویٹ کرنے کے بجائے عمران خان سے کہیں کہ وزیراعظم آفس سے باہر نکلیں، باہر ملک بھر سے آئے تاجر احتجاج کر رہے ہیں ۔ عمران خان باہر آئیں اور احتجاج کرنے والے اساتذہ کے مطالبات سنیں، پارلیمنٹ ہاس کے باہر موجود سرکاری ملازمین کے احتجاج کا جواب دیں آج ڈاکٹرز، طلبا، اساتذہ، تاجر سب سڑکوں پہ ہیں صنعت کار، مزدور، سرکاری ملازمین اور مظلوم عوام عمران صاحب کے ظلم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں