ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مجھے گورنر بننے کی خواہش نہیں تھی، رسمی عہدہ دیکر سائیڈ لائن کردیا، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ انہیں گورنر بننے کی خواہش نہیں تھی لیکن پارٹی نے انہیں رسمی عہدہ دے کر سائیڈ لائن پر کردیا۔

لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ ہماری حکومت پولیس اور عدلیہ میں اصلاحات کرنے میں ناکام رہی ہے، پولیس، عدلیہ اور پراسیکیوشن میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی ضرورت ہے، ملک کا بوسیدہ نظام عوام کے مسائل حل کرنے سے قاصر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا المیہ ہے کہ شخصیات کے پیچھے بھاگتے رہے اور ادارے مضبوط نہیں کیے۔

چوہدری سرور نے کہا کہ گورنر بننے کی خواہش نہیں تھی، کام کا عہدہ دیا جاتا تو ڈلیور کرسکتا تھا، اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے کام خوش اسلوبی سے ادا کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں