ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈیوس کپ فائنلز، برطانیہ کی ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

 

ویانا(جسارت نیوز)برطانیہ کی ٹیم ڈیوس کپ فائنلزکے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ فاتح ٹیم نے جمہوریہ چیک کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ آسٹریا کے مشہور شہر انسبرک میں کھیلے گئے ڈیوس کپ فائنلز کے اہم میچ میں برطانوی کھلاڑی جو سیلسبری اور نیل سکوپسکی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے جمہوریہ چیک کے جیری ویسلی اور زیڈنک کولار کے خلاف فیصلہ کن ڈبلز مقابلہ جیت لیا۔ برطانوی کھلاڑی جو سیلسبری اور سکوپسکی کی جیت کا اسکور 4-6 اور 2-6 رہا۔ لیون سمتھ کی ٹیم اب آج ٹاپ8 مرحلے میں جرمنی کے خلاف نبرد آزما ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں