ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آرمی چیف کا آزاد کشمیر ریجمنٹل سینٹر مانسر کیمپ کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر ریجمنٹ کی پیشہ ورانہ مہارتوں، جنگی اور مختلف آپریشنز میں غیر معمولی کارکردگی کی شاندار تاریخ ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آزاد کشمیر ریجمنٹل سینٹر مانسر کیمپ کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

بعدازاں ایک پروقار تقریب کے دوران آرمی چیف نے کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کو کرنل کمانڈنٹ آزاد کشمیر رجمنٹ کے بیجز لگائے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے شرکاء سے خطاب میں آزاد کشمیر رجمنٹ کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اے کے ریجمنٹ کی پیشہ ورانہ مہارتوں، جنگی کارکردگی اور مختلف آپریشنز میں غیر معمولی کارکردگی کی شاندار تاریخ ہے۔

منبع: ایکسپریس نیوز

The post آرمی چیف کا آزاد کشمیر ریجمنٹل سینٹر مانسر کیمپ کا دورہ appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں