ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیب نے چیئرمین نیب کی بیرون ملک روانگی  کی خبر کو بے بنیاد  قراردیا

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو نے چیئرمین نیب کی بیرون ملک روانگی سے متعلق میڈیا کے ایک حصہ میں شائع ہونے والی خبر کو جھوٹ ، بے بنیاد اور نیب کے  خلاف مذموم پراپیگنڈا قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔بدھ کو جاری کئے گئے وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ میڈیا کے ایک حصے میں چیئرمین نیب کی یکم دسمبر 2021کو بیرون ملک روانگی سے متعلق خبر شائع کی گئی ہے ، نیب نے میڈیا

کی ایسی تمام خبروں کو یکسر مسترد کر تے ہوئے انہیں جھوٹ، بے بنیاد اور نیب کے خلاف بطور ادارہ اور چیئرمین نیب کے خلاف مذموم مہم کا حصہ قرار دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال بدعنوانی کے خاتمے اور بدعنوان عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لئے پرعزم ہیں جبکہ قانون اس حوالے سے اپنا راستہ اختیار کرے گا ، یہ تجویز دی گئی ہے کہ وہ افراد جن کے کیسز معزز احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں وہ  نیب پر  تنقید کی بجائے مناسب شواہد پیش کر کے اپنا دفاع کریں  کیونکہ تنقیدسے نیب کے سرکاری فرائض پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ، نیب قانون کے مطابق اپنا کام کرنے پر یقین رکھتا ہے۔

                 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں