ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آسٹریلیا میں قرنطینہ سینٹر سے فرارہونے والے 3 افراد گرفتار

کینبرا: آسٹریلیا میں قرنطینہ سینٹرسے فرارہونے والے 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈارون کے علاقے میں واقع آسٹریلیا کے مرکزی قرنطینہ سینٹرسے 3افراد آدھی رات کو فرارہوگئے۔

 تینوں افراد کا ایک روز قبل کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔قرنطینہ سینٹربیرون ملک سے واپس آنے والے افراد کے قرنطینہ کے لئے بنایا گیا جس میں 2000افراد کے قرنطینہ کرنے کی گنجائش ہے۔

پولیس کے مطابق تینوں افراد سینٹرکی باڑھ پھلانگ کرفرارہوئے تھے۔ تینوں افراد کوسرچ آپریشن کے بعد تلاش کرلیا گیا۔آسٹریلیا نے اومی کرون ویرینٹ سامنے آنے کے بعد9افریقی ممالک کے لئے سفری پابندیاں سخت کردی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں