ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دنیا کے سستے ترین شہروں میں کراچی کا چھٹا نمبر

لندن (آئی این پی) دنیا کے سستے اور مہنگے ترین شہروں کی فہرست جاری کردی گئی۔ سستے ترین شہروں کی فہرست میں پاکستان کا ایک شہر کراچی بھی شامل ہے۔ برطانوی اکنامکسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی جانب سے دنیا کے مہنگے اور سستے ترین شہروں کی فہرست جاری کی گئی۔رواں سال بھی دنیا کے سستے ترین شہروں میں کراچی چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ دنیا کے سستے ترین شہروں میں مسلسل دوسرے سال یہ اعزاز شام کے دارالحکومت دمشق کے نام رہا، دوسرا سستا ترین لیبیا کا شہر تریپولی رہا جس کے بعد ازبکستان کا دارالحکومت تاشقند تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ تیونس کا دارالحکومت تیونس اور قازقستان کا شہر الماتے بالترتیب چوتھے اور5 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔ بھارت کا شہر احمد آباد7 ویں، الجزائر 8 ویں، بیونس آئرس9 ویں اور زیمبیا کا دارالحکومت لوساکا10 ویں نمبر پر سستے ترین شہر قرار پائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں