ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور قلندرزکے ایک اور کھلاڑی کا آسٹریلوی لیگ سے معاہدہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے لیفٹ آرم اسپنر سید فریدون کا بگ بیش لیگ کی ٹیم میلبرن اسٹارز سے معاہدہ ہوگیا۔لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا نے سید فریدون کے آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کی ٹیم میلبرن اسٹارز کے ساتھ معاہدے کی تصدیق کی۔سید فریدون پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تیسرے کھلاڑی ہیں جن کا آسٹریلیا میں معاہدہ ہوا ہے، اس سے قبل فاسٹ بولر حارث رف اور دلبر حسین کا بھی میلبرن اسٹارز سے معاہدہ رہ چکا ہے۔19سالہ سید فریدون آسٹریلیا میں ہیں اور ڈیبیو کریں گے، سید فریدون کا انتخاب لاہور قلندرز کے ورچوئل ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے ہوا۔ثمین رانا نے کہا کہ رسٹ اسپنر میں غیر معمولی مہارت پائی جاتی ہے، نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں