ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مسجدِ اقصیٰ: متعصب یہودی اسرائیلی پولیس کی حفاظت میں حرم شریف میں گھُس گئے

اسرائیل پولیس کی ہمراہی میں 150 کے لگ بھگ متعصب یہودی، مقبوضہ مشرقی القدس کے علاقے ‘قدیم شہر’ میں واقع، مسجد اقصیٰ کے صحن میں گھُس گئے۔

بیت المقدس شعبہ اسلامی وقوف کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق اسرائیلی پولیس کے زیرِ حفاظت 150 کے قریب یہودی، مسجد اقصیٰ کے جنوب مغرب میں واقع باب المعارب کی طرف سے، حرم شریف میں گھُس گئے۔

مسجد پر دھاوا بولنے والا مذکورہ گروپ مسجد کے صحن میں گھومنے پھِرنے کے بعد مسجد سے نکل گیا۔

یہودی کیلنڈر کے مطابق ہانوکا تہوار تک مسجدِ اقصیٰ پر متعصب یہودیوں کے دھاووں میں اضافے کی توقع ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں