ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک ویسٹ انڈیز سیریز،احمد شہزادکی شمولیت کا امکان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز میں شرجیل خان اور احمد شہزاد کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق رواں ماہ سے شروع ہونے والی پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز میں سینئر کھلاڑیوں کو آرام دیے جانے کاامکان ہے۔رپورٹس کے مطابق شعیب ملک، سرفراز احمد اور عماد وسیم کو اس سیریز میں آرام دیے جانے کا امکان ہے جب کہ محمد حفیظ پہلے ہی سیریز سے دستبرداری اختیار کرچکے ہیں۔نجی ویب سائٹ کے مطابق جارح مزاج بلے باز شرجیل خان کو ٹی ٹوئنٹی اورون ڈے سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے جب کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں بہتر کارکردگی دکھانے پر احمد شہزاد اور صاحبزادہ فرحان کی بھی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔اس کے علاوہ محمد حسنین، شاہنواز دھانی، عثمان قادر اور خوشدل شاہ کو بھی چانس دیے جانے کا امکان ہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز 13 دسمبر سے کراچی میں شروع ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں