ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یورپی کمیشن کا 340 ارب ڈالر کے سرمایہ کاری منصوبے کا اعلان

لندن:یورپی کمیشن نے چین کے ون بیلٹ، ون روڈ منصوبے کے مقابلے میں تین سو چالیس ارب ڈالر کے سرمایہ کاری منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی کمیشن کے گلوبل گیٹ وے نامی منصوبے کا مقصد یورپ کی سپلائی چین کو مضبوط کرنا، تجارت کو فروغ دینا اور موسمیاتی تبدیلیوں سے لڑنے میں مدد کرنا ہے۔گلوبل گیٹ وے منصوبے میں ڈیجیٹلائزیشن، صحت، آب و ہوا، توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں کے ساتھ ساتھ تعلیم اور تحقیق پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

مذکورہ منصوبے کیلئے سرمایہ کاری گرانٹس، قرضوں اور ضمانتوں کی شکل میں بلاک کے اداروں، حکومتوں کے ساتھ ساتھ یورپی یونین کے مالیاتی اداروں اور قومی ترقیاتی بینکوں سے آئے گی۔

یورپی کمیشن کی سربراہ کے مطابق گلوبل گیٹ وے نامی منصوبہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیسیٹو منصوبے کا حقیقی متبادل ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں