ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت سے ایک سو سے زائد ہندو یا تری کل پاکستان آئیں گے

لاہور: بھارت سے ایک سو سے زائد ہندو یا تری کل واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئیں گے جہاں پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے اعلیٰ حکام اور مقامی ہندو رہنماء مہمانوں کا استقبال کر یں گے۔ 

بورڈ کے ایڈیشنل سیکر ٹری رانا شاہد کا کہنا ہے کہ حکو مت پاکستان نے 136 ہندو یا تریو ں کو پاکستان یا ترا کے لئے ویزے جا ری کر رکھے ہیں اور ہم نے چیئرمین بورڈ کی ہدایا ت کے عین مطابق مہمانوں کی سکیورٹی سمیت دیگر تمام تر انتظامات مکمل کر رکھے ہیں ۔ 

بورڈ ترجمان کے مطابق ہندو یا تری صو بہ سندھ کے ضلع میر پور ما تھیلو میں سنت سا ئیں شا دھرام کی 313 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے پاکستان آئیں گے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں