ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی: قومی بحری اینٹی ائیر کرافٹ گن کا کامیاب تجربہ

قومی بحری اینٹی ائیر کرافٹ گن کا تجربہ وزیر دفاع حلوصی آقار کے "فائر” آرڈر کے ساتھ کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے۔

آقار مسلح افواج کے سربراہ جنرل یاشار گلیر کے ہمراہ 76/62 mm قومی بحری اینٹی ائیر کرافٹ گن سسٹم کے تجربے کے لئے قونیہ کی تحصیل قارا پنار کے فائر فیلڈ میں تشریف لائے۔

تقریب سے خطاب میں وزیر دفاع حلوصی آقار نے ترکی مسلح افواج کو قومی اینٹی ائیر کرافٹ گن سسٹم کی مبارکباد پیش کی۔

صدر رجب طیب ایردوان نے ویڈیو پیغام کے ذریعے تقریب میں شرکت کی۔ خطاب کے بعد وزیر دفاع حلوصی آقار کے” فائر” حکم کے ساتھ گن کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔

گن سسٹم کے کامیاب تجربے کے بعد وزیر دفاع حلوصی آقار نے ترک مسلح افواج کے کماڈروں کے ساتھ یادگاری تصویر اتروائی۔

فائر کے بعد مکینیکل اینڈ کیمیکل انڈسٹری MKE کے ڈائریکٹر یاسین آق دیرے نے گولے کے پہلے فائر کا خالی خول وزیر دفاع حلوصی آقار کو تحفے میں پیش کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں