ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہوگئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو ہیک کر کے ان سے پیغامات جاری کیے گئے جنہیں ڈیلیٹ کردیا گیا ہے، سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پیغامات سفارتخانہ کی جانب سے نہیں کیے گئے۔

دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستانی سفارتخانہ سربیا کا ٹویٹر، فیس بک، انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوا ہے، معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

ڈیلیڈ کی گئی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ مہنگائی سارے ریکارڈ توڑ رہی ہے، وزیراعظم آپ کیا توقع رکھتے ہیں کہ ہم سرکاری حکام خاموش رہیں گے اور تین مہینے کی تنخوا نہ ملنے کے باوجود کام کرتے رہیں گے، فیسوں کی عدم ادائیگی پر ہمارے بچے اسکولوں سے نکالے جا رہے ہیں، کیا یہ ہے نیا پاکستان؟

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں