ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

‘عمران خان مردہ باد’ کا نعرہ لگانے پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کا شہری پر تشدد

عمران خان مردہ باد کے نعرے کیوں لگائے۔ تحریک انصاف کے کارکنان نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنادیا۔

اسد عمر کے جلسے میں تحریک انصاف کے کارکنان نے ایک نامعلوم شخص پر تشدد کیا۔ راول پنڈی میں گولڑہ موڑ پر تحریک انصاف کے جلسے میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے خطاب کیا۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنان نے شہری کو مارنا شروع کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس شخص نے وزیراعظم عمران خان مردہ باد کے نعرے لگائے تھے۔

تحریک انصاف کے کارکنان نے واقعے کی ویڈیو بنانے والے میڈیا نمائندوں سے موبائل فونز بھی چھین لیے۔ اس موقع پر پولیس اہلکار بھی موجود تھے جو نوجوان کو بچانے کی کوشش کرتے رہے۔ نامعلوم شخص کو ایم پی اے عمر تنویر بٹ کی گاڑی میں بٹھا کر جلسہ گاہ سے لے گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں