ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے سامنے اٹھا دیا

نیویارک: پاکستان نے ایک بار مسئلہ کشمیر عالمی برادری کے سامنے اٹھا دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا خط اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے صدر کو پہنچایا ہے، وزیر خارجہ نے خط میں لکھا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے، بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پاکستان کو شدید تحفظات ہیں۔

اکتوبر میں جنرل اسمبلی کی فرسٹ کمیٹی سے خطاب میں مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام صرف پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کے حل اور دونوں ملکوں کے درمیان روایتی، جوہری اور اسٹریٹجک فوجی توازن کو برقرار رکھ کر ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

منیر اکرم نے کہا تھا کہ فاشسٹ بھارتی حکومت کے اقدامات سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی خلاف ورزی ہیں، بھارت نے کشمیریوں اور اپنی 20 کروڑ مسلم اقلیت پر وحشیانہ تسلط جاری رکھا ہے، بھارت کو ہتھیار دینے والی ریاستوں کو علم ہونا چاہیئے کہ 70 فیصد بھارتی ہتھیار اور افواج پاکستان کے خلاف تعینات ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں