ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کرسٹیانو رونالڈو 800 گول کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے

عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کیریئر میں 800گول کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے۔

کرسٹیانو رونالڈو نے  پریمیئر لیگ میں انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے آرسنل کے خلاف 2شاندار گول کرکے کیریئر میں مجوعی طور پر 800گول مکمل کیے جس کے بعد وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے۔ رونالڈو کے مجموعی گولز کی تعداد 801ہوگئی ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو نے ریال میڈرڈ سے کھیلتے ہوئے 450، مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے 130، جووینٹس کے لیے 101پرتگال کی طرف سے ریکارڈ 115 گول کیے۔ اس کے علاوہ اسپورٹنگ دی کلب  کی جانب سے 5گول کیے۔واضح رہے کہ سب سے زیادہ انٹرنیشنلز گولز 115 کا ریکارڈ بھی کرسٹیانو رونالڈو  کے پاس ہے۔ خیال رہے کہ مانچسٹر یونائیٹڈ نے آرسنل کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں