ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پریانتھا کمارا کو بچانے کےلئےتنہاشخص کوشش کرتا رہا

سیالکوٹ: درندوں کے ہجوم میں سسکتی انسانیت کو بچانے کی جدوجہد کرنے والا ایک انسان سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق  سانحہ سیالکوٹ میں غیرمسلم سری لنکن شہری پریانتھا کمارا وحشت اور درندگی کی بھینٹ چڑھ گیا۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھاجاسکتا ہے کہ وحشی ہجوم کے درمیان ایک بے بس شخص لوگوں کے سامنے ہاتھ جوڑتا رہا اور پریانتھا کمارا کی زندگی کی بھیک مانگتا رہا، لیکن بے حس ظالم ہجوم میں سے کسی نے ایک نہ سنی، اُلٹا اسی کو دھکے مارے گئے، دائیں بائیں گھسیٹا گیا۔

 پریانتھا کمارا کو بچانیکی کوشش کرنے والوں میں ایک اور شخص بھی تھا جس نے اسے کور کیا  ہوا تھا اور خود مار کھا رہا تھا  اور اسے بچانے کی کوشش کر رہا تھا ۔پولیس نے دیگر ملزمان کے علاوہ دونوں افرادکو بھی اپنی تحویل میں لے رکھا ہے، دونوں افراد کی شناخت کے حوالے سے فی الحال کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں