ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیراگوئے: مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہونے سے پائلٹ سمیت 3 افراد ہلاک

اسونسیون: پیراگوئے میں ایک انجن والا مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہونے سے پائلٹ سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پیراگوئے کے شمال مغربی علاقے میں ایک انجن والا طیارہ پرواز بھرتے ہی ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا۔ زمین پر گرتے ہی طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ طیارے کے ملبے سے تین لاشیں نکالی گئی ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

ریسکیو ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 2 امریکی شہری ہیں تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی جب کہ ایک خاتون کی شناخت کا عمل ابھی جاری ہے۔

ایوی ایشن کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ جہاز کی ملکیت اور منزل سے متعلق ابھی معلومات جمع کی جارہی ہیں۔ حادثے کی وجہ کا تاحال تعین نہیں کیا جا سکا ہے تاہم ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

منبع: ایکسپریس نیوز

The post پیراگوئے: مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہونے سے پائلٹ سمیت 3 افراد ہلاک appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں