ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اعجاز پٹیل کی ایک اننگز میں 10وکٹیں،دنیا کے تیسرے بولربن گئے

ممبئی: نیوزی لینڈ کے بولر اعجاز پٹیل بھارت کے خلاف 10وکٹ لینے کے بعد پرجوش انداز میں

ممبئی(جسارت نیوز) نیوزی لینڈ کے اسپنر اعجازپٹیل نے اپنی جائے پیدائش کی جگہ پر تاریخی کارنامہ سرانجام دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ممبئی کے ویکھنڈے اسٹیڈیم میں دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے، بھارت نے گزشتہ روز ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ بھارتی ٹیم میچ کے دوسرے روز 325 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔اس کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ کے اسپنر اعجاز پیٹل تاریخ رقم کرگئے، کیوی اسپنر نے ایک ہی اننگز میں تمام 10 کھلاڑی آؤٹ کردیے، اس کے ساتھ ہی وہ ٹیسٹ اننگز میں 10 وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے تیسرے بولر بن گئے۔اس سے قبل انگلینڈ کے جیمزلیکر اور بھارت کے انیل کمبلے نے اننگز میں 10وکٹیں حاصل کی تھیں۔اعجاز پٹیل نے 47.5 اوورز میں 119 رنز کے عوض 10 وکٹیں حاصل کیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں