ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ا سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اسلام آباد سے کراچی منتقل

اسلام آباد:نیب نے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج حسین درانی کو اسلام آباد سے کراچی منتقل کردیاگیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے ایڈمن جج محمد بشیر نے آغا سراج درانی کو کراچی منتقل کرنے کے لئے دو روزہ راہداری ریمانڈ پر نیب کے حوالہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

آغا سراج درانی کو سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے درخواست ضمانت مسترد کرنے کے بعد نیب نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر سے گرفتار کیا تھا اور گذشتہ روز راہداری ریمانڈ لینے کے لئے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش کیا تھا۔

 نیب نے آغا سراج درانی کو اسلام آباد نیب کراچی ہیڈکوارٹر منتقل کردیا ہے، جہاں انہیں کل کراچی کی احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ نیب کی ٹیم پی آئی اے کی پرواز کے ذریعہ آغا سراج درانی کو اسلام آباد سے راہداری ریمانڈ پر کراچی لے کر پہنچی۔

 

خیال رہے کہ  آغا سراج درانی پر سندھ اسمبلی میں جعلی بھرتیوں اور نئی بلڈنگ کی تعمیر میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کرنے کا الزام ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں