ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عظیم رفیق نسلی تعصب معاملہ، یارکشائر نے 16 ممبر کو نکال دیا

لندن (جسارت نیوز)پاکستانی نژاد برطانوی کلب کرکٹر عظیم رفیق کے ساتھ پیش آئے نسلی تعصب کے معاملے پر یارکشائر کاؤنٹی نے ایکشن لے لیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق عظیم رفیق سے نسلی تعصب کے معاملے پر یارکشائر کاؤنٹی نے 16 اسٹاف ممبر کو نکال دیا، ڈائریکٹر کرکٹ مارٹن موکسن، کوچ اینڈریو گیل نکالے جانے والوں میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ یارکشائر میں طویل عرصے سے خدمات انجام دینے والے پورے کوچنگ اسٹاف کو عہدوں سے برطرف کردیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ہیڈ کوچ اینڈریو گیل کو گزشتہ ماہ اس معاملے پر تاریخی جارحانہ ٹوئٹ کرنے پر معطل کیا گیا جبکہ مارٹن موکس ذہنی تنائو پر مبنی بیماری کے باعث استعفیٰ پر دستخط کرکے چلتے بنے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں