ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

معین خان نے غیر ملکی کوچ مقرر کرنے کی مخالفت کر دی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق ٹیسٹ کپتان اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ معین خان نے غیر ملکی کوچ مقرر کرنے کی مخالفت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق معین خان نے قومی کرکٹ ٹیم کا کوچ کسی غیر ملکی کو مقرر کرنے کی پالیسی کی شدید مخالفت کی جبکہ اگلے ماہ شروع ہونے والے پی ایس ایل میں وکٹ کیپنگ کیلییسرفراز احمد کی جگہ اپنے بیٹے اعظم خان کے انتخاب کی خواہش ظاہر کی ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف سلیکٹر نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے لیے سرفراز احمد ہمیشہ سے بیسٹ آپشن رہے ہیں۔ اچھی کارکردگی کے لیے سرفراز احمد کو اپنا بیٹنگ نمبر تبدیل کرنا پڑے گا۔ انہیں کئی بار اوپر نمبر پر بیٹنگ کرنے کا کہا۔ معین خان نے یہ بھی کہا کہ میری خواہش ہے پی ایس ایل میں اعظم خان وکٹ کیپنگ کریں۔ پی سی بی سرفراز احمد کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں زیر غور نہیں لارہا جبکہ اعظم خان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پی سی بی کے پلانز کا حصہ ہیں۔ سرفراز احمد اگر چاہیں گے تو اعظم خان پی ایس ایل میں وکٹ کیپنگ کر سکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں