ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کسی میں جرات نہیں کہ ہماری حکومت گراسکے، پرویز خٹک

 پشاور: وزیردفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ کسی میں جرات نہیں کہ ہماری حکومت گراسکے۔

پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیردفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ کوئی ان ہاؤس تبدیلی نہیں ہے، میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں اور کوئی جرات نہیں کرسکتا کہ اسمبلی میں ہماری حکومت کو گرائے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ سپلائی اور ڈیمانڈ برابر ہو جائے تو مہنگائی کی صورتحال بہتر ہوگی، کیا آئی ایم ایف کے پاس جانا ہمارا قصور ہے؟، سابقہ حکمرانوں نے پاکستان کو قرض دار بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کون ہوتی ہے مجھے نوشہرہ آنے سے روکنے والی، میں نے نہ کوئی جلسہ کیا ہے  نہ انتخابی مہم چلائی، اپوزیشن سے کہتا ہوں مقابلہ کریں۔

پرویز خٹک نے کہا کہ ہائی رائز بلڈنگ کے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں تاہم معلوم نہیں ہائی رائز بلڈنگز بنانے پر پابندی کیوں تھی، ہمارے صوبے کو ہائی رائز بلڈنگز بنانے کی ضرورت ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں