ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانیہ: اسکول میں نماز کی اجازت دینے سے انکار، طلبا نے سخت سردی میں باہر نماز پڑی

مانچسٹر: برطانیہ کے اسکوم میں ٹیچر نے مسلمان بچوں کو اسکول میں نماز کی پڑھنے کی اجازت دینے سسے انکار کردیا، جس کے بعد طلبا نے سخت سردی میں کھلے آسمان تلے باہر نماز ادا کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے شہر مانچسٹر سے نزدیک اسکول آلڈھم اکیڈمی نارتھ میں اسکول کے طلبا کی سخت سردی اسکول کے بجائے باہر کھلے آسمان تلے نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں 8 طلبا کو اسکول یونیفارم پہنے اسکول کے باہر کھلے آسمان تلے نماز جمعہ پڑھتے دیکھا گیا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے اسکول انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

دوسری جانب اسکول انتظامیہ نے ویڈیو سامنے آنے کے بعد معافی مانگ لی ہے، اور کہا کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

طالب علم کے مطابق اسکول میں طلبا کے لیے نماز کا کمرہ کافی عرصے سے موجود ہے جہاں تمام مسلمان طلبا نماز کی ادائیگی کرتے تھے۔ طالب علم نے بتایا کہ انہیں اسکول کے ایک استاد نے جمعہ کی نماز ’نماز روم‘ میں ادا کرنے سے منع کیا اور باہر جا کر نماز پڑھنے کا کہا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں