ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رحیم یار خان میں غیرت کے نام پر چار خواتین کا قتل

حوا کی بیٹیاں غیرت کے نام پر سماج کی بھینٹ چڑھ گئیں، رحیم یار خان میں غیرت کے نام پر چار خواتین کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کاروکاری کے الزام میں شوہر نے اپنی بیوی اور 3 بیٹیوں قتل کر دیا ہے جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہے۔ زخمی خاتون کو تشویشناک حالت میں شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ افسوسناک واقعہ تھانہ کوٹسمابہ کے علاقے میں مبارک روڈ پر پیش آیا۔ پولیس نے خواتین کے قتل میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ادھر وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لے کر رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں