ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فوڈاتھارٹی کی دیسی گھی کی چیکنگ ،2800کلوملاوٹی دیسی گھی تلف

 

لاہور: فوڈاتھارٹی نے دیسی گھی یونٹس اور سیل پوائنٹس کی چیکنگ کرتے ہوئے 2800کلوملاوٹی دیسی گھی،کھلے رنگ اور مصنوعی ذائقے برآمدکر کے بناسپتی گھی میں کھلے رنگوں اور کیمیکلز کی ملاوٹ سے تیار دیسی گھی تلف کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کے مطابق ملاوٹی دیسی گھی ممنوعہ پلاسٹک پیکنگ میں فروخت کے لیے رکھا گیا تھا، دیسی گھی یونٹس پر غیر معیاری سٹوریج،حشرات کی موجودگی،گندہ اور بدبودار ماحول پایاگیا۔

ممنوعہ اجزا کی ملاوٹ سے جعلی اشیا خورونوش تیار کرنا سنگین جرم ہے، منافع خور ممنوعہ اجزا کے استعمال سے زیادہ منافع کمانے کے لالچ میں مضر صحت اشیا تیار کرتے ہیں۔

عوام گردونواح میں جعلی فیکٹریوں اور یونٹس سے متعلق فوڈاتھارٹی کو آگاہ کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں