ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میانمار ‘فوجی اہلکاروں نے مظاہرین پر گاڑ ی چڑھادی‘ 5 ہلاک

ینگون(صباح نیوز)میانمار میں فوجی اہلکاروں نے پرامن احتجاج کرتے مظاہرین پرگاڑی چڑھا دی جس میں 5افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق فوجیوں کی جانب سے مظاہرین پر گاڑی چڑھانے کا واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا۔جائے وقوعہ پر موجود عینی شاہدین نے غیر ملکی خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ فوجی گاڑی سے درجنوں افراد زخمی ہوئے،واقعے سے متعلق ایک وڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں ہلاک اور زخمی ہونے والے مظاہرین کو ایک گا ڑی میں ڈالتے دیکھا جاسکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میانمار کی فوج نے 15 مظاہرین کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں